سبی،تبلیغی اجتماع کے لنگر خانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چارافراد زخمی ہوگئے

بدھ 11 فروری 2015 23:07

سبی،تبلیغی اجتماع کے لنگر خانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چارافراد زخمی ہوگئے

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) سبی کے سالانہ تبلیغی اجتماع کے لنگر خانہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چارافراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کر دیاگیا جہاں ان کو طبعی امداد فراہم کی گئی ہسپتال ذرائع کے مطابق سالا نہ تبلیغی اجتماع کے لنگر خانہ میں کھانا پکانے کے دوران گیس سلنڈرکے پھٹنے سے چار افراد محمد حسن ولد محمد حسین سکنہ کوئٹہ ،محمد فاروق ولد محمد عالم سکنہ کوئٹہ ،اور غلام سرور ولد خان محمد سکنہ کوئٹہ شدید جبکہ ایک معمولی زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لایا گیا جہان ان کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں