سبی کے قریب گاڑی کو حادثہ، دو افراد ذخمی

بدھ 11 فروری 2015 23:07

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء) سبی کے قریب محکمہ ایجوکیشن بلوچستان کے سابق ڈائریکٹر نظام مینگل کے گاڑی کو حادثہ،نظام مینگل سمیت دو افراد زخمی ہوگئے سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ ایجوکیشن کے سابق ڈائریکٹر نظام مینگل اپنے ساتھی عبدالوحید کے ہمراہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے آرہے تھے کہ سبی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی کے ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں نظام مینگل اور اسکے ساتھی عبدلوحید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لایا گیا جہاں انکو طبعی امداد فراہم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں