فرسٹ فرنٹئیر کور T20ریجنل چیمپیئن شپ 2015 ،نصیر آباد لائنز نے اپنا جیت لیا

منگل 10 فروری 2015 23:35

فرسٹ فرنٹئیر کور T20ریجنل چیمپیئن شپ 2015 ،نصیر آباد لائنز نے اپنا جیت لیا

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10فروری 2015ء)فرسٹ فرنٹئیر کور T20ریجنل چیمپیئن شپ 2015ڈیرہ مرادجمالی ریجن بمقام سبی کے سلسلے میں کھیلے جانے والے تیسر ے شاندار میچ نصیرآبادلائنز بمقابلہ جعفرآباد ہاکس کے درمیان کھیلا گیا نصیرآباد لائنز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور میں 92رنز بنائے اور 93رنز کا ہدف دیا نصیر آباد لائنز کی جانب سے ذولفقار نے 21اوربجار کھوسہ نے 17رنز بنائے جواب میں جعفرآباد ہاکس کی ٹیم نصیر آباد لائنز کے بولروں کے سامنہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 70رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور 20رنز سے یہ میچ نصیر آباد لائنز نے جیت لیا نصیر آباد لائنز کی جانب سے شوکت نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3.1اوور میں 11رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اورمین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا اس میچ کے مہمان خاص نصیر احمد ترین تحصیلدار سبی تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ڈیرہ مرادجمالی ریجن کے تمام کھلاڑیوں نے سبی سکاؤٹس کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے انہوں نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقادمیں بھرپور تعاون کیا �

(جاری ہے)

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں