سبی ،فرسٹ فرنٹئیر کور ریجنل T20چمپئن شپ، ٹائیگرز نے جعفرآباد ہاکس کو 32ر نز سے شکست دیکر سیمی فائنل پہنچنے کی راہ ہموار کر لی

اتوار 8 فروری 2015 18:01

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء)فرسٹ فرنٹئیر کور ریجنل T20چیمپین شپ 2015زیر اہتمام سبی سکاؤٹس RCA ڈی ایم جمالیDCAسبی آرگنائزرٹورنامنٹ وڈیرہ رمضان سیلاچی کے مطابق آج ہونے والے میچ میں سبی ٹائیگرز نے جعفرآباد ہاکس کو 32ر نز سے شکست دیکر سیمی فائینل میں پہنچنے کی اپنی راہ ہموار کر لی ہے تفصیلات کے مطابق آج ٹاس جیت کر سبی ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کر نے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور سے پہلے 90رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس میں ریحان کے 26رنز اور محمد جنید سومرونے 21 رنز بنائے جواب میں جعفر آباد ہاکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں یکے بعد دیگر ے وکٹیں گنواتی رہی اور پوری ٹیم محظ 61رنز بناکر آؤٹ ہوگئی سبی ٹائیگرز کے بولرز نے شاندار بولنگ کر تے ہوئے جعفرآباد ہاکس کو سنبھلنے کا موقع ہی فراہم نہ کیا سبی ٹائیگرز کی جانب سے عبد الکریم نے شاندار بولنگ کر تے ہوئے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا صالح محمد نے 2جبران علی نے 2محمد جنید 1اور سائینداد نے 1کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا مین آف دی میچ کے حقدار محمد جنید سومرو قرار پائے جس نے شاندار 21رنز بنائے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی اور ایک کیچ بھی لیا میچ کے مہمان خاص مینیجر نیشنل بینک ڈیرہ اللہ یار محمد یونس عمرانی تھے جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جیسے ہی میچ شروع ہوتا ہے گراؤنڈ تماشائیوں سے بھر جاتا ہے تمام کھلاڑیوں اور سبی کے معتبرین اور کرکٹ کے دیوانوں نے سبی سکاؤٹس کی خدمات کو سراہا اور شاندار ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر ان کو مبارک باد پیش کی اور کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل احسن رضا زیدی کا شکریہ ادا کیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں