سبی،ریلوے کالونی میں تین مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی

ایک خاتون جاں بحق ، ایک شخص زخمی ہوگیا حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

اتوار 8 فروری 2015 18:01

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 8فروری 2015ء) سبی کے علاقے ریلوے کالونی میں تین مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی میں تین مسلح افراد نے خادم حسین کے میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں خاندان کے سربراہ خادم حسین اور اسکی بہوشابانہ بی بی شدیدزخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کیاجارہاتھا کے راستہ میں شابانہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی لایا گیا ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی سول ہسپتال میں زخمی خادم حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ سات ماہ قبل میرے بیٹے الہی بخش نے اپنے قریبی رشتہ داروں میں پسند کی شادی کی جس کے بعد دلہن کے رشتہ داروں نے آج علی الصبح ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں میری بہوجاں بحق ہوگئی ہے اور میں زخمی ہوگیا ہوں جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے ہیں اس سلسلے میں مزید تفتیش سٹی پولیس کر رہی ہے

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں