ایسے حالات میں اسکولوں میں پروگراموں کا انعقاد خوش آئندبات ہے ،کرنل احسن زیدی

ہفتہ 7 فروری 2015 21:27

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) سبی سکاوٹس کے کمانڈنٹ کرنل احسن زیدی نے کہا کہ پاکستان خصوصی بلوچستان کا خطہ اس وقت جو صورت حال سے گزرہا ہے ایسے حالات میں اسکولوں میں ایسے پروگراموں کا انعقاد خوش آئین بات ہے سبی کے تعلیمی اداروں میں 22سال کے بعد سائنسی نمائش منعقد کیا گیا ہے اس میں حصہ لینے والے اسکولوں کو چاہیے کہ وہ سال میں ایسے پروگرام دو مرتبہ منعقد کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائے ریلوے ہائی سکول سبی میں سائنسی نمائش کے موقع پر پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب سے اسکول ہذا کے پرنسپل حافظ اسد اللہ ،جان محمد خجک اور دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر ایڈ یشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی،محمد سلیم شاہوانی،حاجی مدثر محی الدین،ملک اکرم بنگزئی،عبدالرحیم شاہوانی اوردیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سائنسی نمائش جیسے معلوماتی انعقاد ضروری ہے تاکہ طلباء و طالبات کو سائنسی معلومات فراہم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ ایسے سائنسی پروگرام سال میں دو بار ہونے چاہیے تاکہ طلباء و طالبات اپنے پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھار سکیں کیونکہ یہ بچے اور بچیاں ہمارے ملک اور قوم کے مستقبل روشن ہو نگے بعد ازاں ایف سی سبی سکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل احسن زیدی نے پروگرام میں حصہ لینے والے ہر سکول کے لیے پانچ پانچ ہزار روپیہ اور ریلوے اسکول کے لیے پندرہ ہزار روپیہ دینے کا اعلان کیا جب کہ کمانڈنٹ کرنل احسن زیدی ،مسز کرنل احسن زیدی اور ایڈ یشنل کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی نے پوزیشن لیے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں