سبی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف زمیندا ر ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری

منگل 3 فروری 2015 22:37

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء)سبی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف زمیندا ر ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے سبی میں احتجاجی مظاہرے سے زمیندا ر ایکشن کمیٹی کے رہنما ؤں میرہیجو خان گشکوری ،وڈیر غوث بخش گورگیج ،میر محمد چانڈیہ ،ملک اکبر چانڈیہ ،و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس سے بائیس گھنٹے ہے جس سے فصلات تباہ ہوگئے اور زمینداروں کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے جبکہ کاروباری طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوکر رہ گئے ہیں جس سے مقامی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ سبی سمیت بلوچستان میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں