پہلاآل سبی ملک عیسیٰ خان خجک میموریل ٹورنامنٹ کا فائنل ناز کلب اور شہنشاہ کلب کے درمیان کھیلا گیا،ناز کلب نے ایک گیم کے مقابلے سے دو گیم سے میچ جیت لیا

جمعہ 23 جنوری 2015 20:09

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء)پہلاآل سبی ملک عیسیٰ خان خجک میموریل ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا سیکریٹر ٹورنامنٹ عبد الرحمن رند کے مطابق ٹورنامنٹ کا فائنل ناز کلب اور شہنشاہ کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں ناز کلب نے ایک گیم کے مقابلے سے دو گیم سے میچ جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی فہیم احمد قریشی تھے جنھوں نے ونر اور اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اس میچ میں ریفری کے فرائض استاد علی نوازچائینہ ،لائین مین کے نانا خدابخش اور محمد رفیق تھے اس موقع پر میر طریف خان مری،محمد حسین کاکا ،حاجی غلام حیدر ،غلام محمد چانڈیو،گل محمد چانڈیو،،حاجی برکت علی منگریواور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی منگریوبھی موجود تھے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں