گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سبی بار کونسل کا احتجاج،

پاکستان سمیت مسلم ممالک فرانس سے سفارتی تعلقات کا بائیکاٹ کریں، مطالبہ

منگل 20 جنوری 2015 21:09

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جنوری2015ء) گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سبی بار کونسل کا احتجاج، پاکستان سمیت مسلم ممالک فرانس سے سفارتی تعلقات کا بائیکاٹ کر دیں ،خاکوں سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے ،آقائے دو جہاں حضرت محمدمصطفیﷺکی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کر کے پوری دنیاکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے ،فیصل بشیرگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سبی بار کونسل کا احتجاج ،پاکستان سمیت مسلم ممالک فرانس کے سے سفارتی تعلقات کا بائیکاٹ کر دیں ،خاکوں سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے جس کی شدید مذمت کر تے ہیں ،ملک فیصل بشیر ایڈوکیٹ و دیگر،تفصیلات کے مطابق فرانس کے جریدہ چارلی ہیڈو کی جانب سے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺکی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سبی بار کونسل کی جانب سے بار کونسل کے صدر مٹھل خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں احتجاج کی گیا ،اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھی گئیں ،اس موقع پر بار کونسل کے جنرل سیکرٹری ضمیر احمد صافی ،سینئر وکلاء محمد صادق گھمن ایڈوکیٹ،حنین اقبال منہاس ایڈوکیٹ،عنایت اللہ مرغزانی ایڈوکیٹ،عبد الجلیل لہڑی،محمد اشرف ابڑو ایڈوکیٹ ،ملک نور محمد لعلوزئی ایڈوکیٹ،محمد سلیم عمر رند ایڈوکیٹ،سرون کمار ایڈوکیٹ،میر محمد ناصر مری ایڈوکیٹ،چوہدری انوارا لحق ایڈوکیٹ،محمد اعظم لونی ایڈوکیٹ،عبد الرحمن بگٹی سمیت دیگر موجود تھے قبل ازیں گستاخانہ خاکو ں کی اشاعت پر سبی بار کونسل کی جانب سے مذمتی قرار داد ملک فیصل بشیر ایڈوکیٹ نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکے کے شائع کر کے پوری دنیاکے مسلمانوں کی دل کی آزاری کی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سمیت تمام مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد فرانس سمیت تمام یورپی یونین کے سفارتی تعلقات ختم کر دیں اور معاشی روابط کو بھی ختم کیا جائے انہوں نے کہاکہ مسلمان قوم ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن اپنے نبی اکرم ﷺکی شان میں گستاخی قطعاًبرداشت نہیں کر سکتے ہیں اور امت مسلمہ کی دل کی آزاری کا سلسلہ بند کرانے کے لیے مسلم حکام سنجیدگی کے ساتھ فیصلہ کریں وگرنہ اس کے نتائج انتہائی بھیانک نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں