ایف آئی اے بلوچستان اور ٹاسک فورس کی سبی شہر میں واپڈا نادہند گان اور بجلی چوروں کے خلاف دوسرے روز بھی کاروائی ،

درجنوں میٹرز اتارلئے اور درجنوں افراد کو موقع پر جرمانہ

پیر 19 جنوری 2015 22:35

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) ایف آئی اے بلوچستان اور ٹاسک فورس کی سبی شہر کے مختلف علاقوں میں واپڈا نادہند گان اور بجلی چوروں کے خلاف دوسرے روز بھی کاروائی جاری رہا کاروائی کے دوران درجنوں میٹرز اتارلئے اور درجنوں افراد کو موقع پر جرمانہ کیا ۔ڈائریکٹر بلوچستان ایف آئی اے عبدا لقادر قیوم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے واجہ نثار احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی بلوچستان الیکٹرک سٹی گیس اینڈ آئل کے انچارج میر عبدالحفیظ جکھرانی ،ایس ڈی او جمیل احمد، ایس ڈی او سبی سید ممتاز شاہ، لائن سپرنٹنڈنٹ علی حیدر مگسی کی سربراہی میں ایف آئی اے بلوچستان کی ٹیم نے سبی شہر کے مختلف علاقوں میں واپڈا نادہندگا ن اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی جاری ہے کاروائی کے شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں میٹرز اتار لئے درجنوں افراد کو موقع پر ہی بھاری جرمانے کیے اس موقع پر ایف آئی اے بلوچستان الیکٹر ک سٹی گیس اینڈ آئل کے انچارج میر عبدالحفیظ جھکرانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں ریکوری مہم کاسلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بقایا جات کے بڑے ناہندگان کی فہرست تیار کر رہی ہے جن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سبی،بولان ،ڈھاڈر ،بھاگ ،لہڑی سمیت مختلف علاقوں میں کاروائی جا ری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں