سالانہ سبی میلہ شاندار انداز میں ماہ فروری کے تیسرے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ

منگل 13 جنوری 2015 23:32

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)سالانہ سبی میلہ شاندار انداز میں ماہ فروری کے تیسرے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا،میلہ میویشیاں و اسپاں میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا ،مقامی لوک فنکاروں کو میلہ میں فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع دئے کر صوبے کی ثقافت کو نئی نسل میں متعارف کرایا جائے گا ،سبی میلہ معاشی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے،فلاور شو،پیراٹُروپرز،رینجرز بینڈ سمیت عوامی تفریح کو ملوحظ خاطر رکھتے ہوئے رنگارنگ پروگرام پیش کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے سالانہ سبی میلہ2015کے سلسلہ میں ضلعی سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب میں کیا،اجلاس میں ایف سی 89ونگ کے کرنل وقاص،ڈی پی او محمد انور کیھتران اسٹنیٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیر میر دین محمد مری،ڈویژنل ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر افضل نودھانی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ غلام سرور پندرانی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد خان سیلاچی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسید مقبول شاہ،محمد حسن،ایکسین بی اینڈ آر حبیب الرحمن،ایس ڈی او بی اینڈ آر خالد مشرف سمیت آفیسران وصحافیوں نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں ماضی کی نسبت امسال شاندار جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا میلہ کی افتتاح کے لیے قوی امکان ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کریں ،جبکہ سالانہ میلہ ماہ فروری میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ تیسرے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ نہ صرف سبی بلکہ صوبہ بھر کی معشیت میں اضافہ کا سبب ہے میلہ میں شرکت کرنے والے مالداروں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ مالداروں کی حوصلہ افزائی کرکے مالداری کے فروغ میں اضافہ کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ میلہ میں عوامی تفریح کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رنگارنگ پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے جن میں پیر اٹرپر،موٹرسائیکل جھمپ،ہارس اینڈ کیٹل شو،فلاورشو،سرکس زرعی و صنعتی نمائش کے علاوہ چاروں صوبوں کے ثقافتی پروگرام پیش کیئے جائیں گے اس کے علاوہ خواتین کے لیے مینا بازار ،اور نیلام گھر میں طارق عزیز شو پیش کیا جائے گا جبکہ اسکولوں کے طلباء و طالبات میں چلڈرن اکیڈیمی کے تحت ٹیبلو،تقاریر ی ،نعت خوانی ،ملی نغموں کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ 2015کو ماضی کی نسبت بہتر انداز میں منایا جائے گا ،جس میں صوبے کے ثقافت کو پیش کرکے نئی نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرایا جائے گا۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں