بلوچستان کو نا اہل حکمرانوں ،اسلام وملت دشمنوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے ، عبدالمتین اخونزادہ

بدھ 7 جنوری 2015 17:03

سبی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ ،سیکرٹری جنرل بشیر احمدماندائی نے کہاکہ30,31جنوری دوروزہ صوبائی تربیت گاہ برائے ارکان وذمہ داران اہمیت کے حامل ہے سراج الحق کی قیادت میں یکم فروری کو گرینڈ قومی جرگہ سبی میں ہوگا جس میں بلوچستان کے قائدین وراہنما صوبے کے مسائل کے حل کی راہ ہموار کریگی ۔

باہمی مشاورت سے صوبے کو دہشت گردی سے نجات دلاکر آئنی معاشی حقوق دلائیں گے ۔خزانوں سے بھر ابلوچستان میں غربت کا ناچنا بدقسمتی کیساتھ حکمرانوں کی نااہلی بھی ہے ۔جماعت اسلامی نااہل حکمرانوں سے قوم کو نجات دلائیگی۔تربیت گاہ وگرینڈ جرگہ کے لیے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہے تاکہ تاریخی اہمیت کے حامل پروگرامات کو منظم اندازمیں کامیاب بنایاجائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں دورہ سبی کے دوران جرگہ ہال سبی کے دورے بعد ازاں ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ، سابق امیر سبی میر مظفر نذر ابڑو، امیر جماعت اسلامی سبی مولانا گل محمد بلوچ ودیگر بھی تھے انہوں نے تربیت گاہ وجرگہ کے جگہوں کامعائنہ کیا اور بہتر انتظامات کے حوالے سے مشاورت کرکے احکامات دیے ۔

عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا کہ بلوچستان کو نا اہل حکمرانوں ،اسلام وملت دشمنوں نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے عوام نان شبینہ کے محتاج ہے غربت وبے روزگاری ،ناخواندگی اور بنیادی ضروریات کی قحط نے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ صوبے میں تعلیم عام ،عدل وانصاف کا دوردورہ اور امن وامان بحال ہوجائے نوجوانوں کو تعلیم وروزگار کی بہتر سہولیات دیکر ہی پریشانی ومشکل سے نجات ممکن ہے ۔

ہم نااہل حکمرانوں سے قوم کو نجات دلاکر اس ملک کو اسلامی پاکستان بناکر عوام کو مصیبتوں پریشانوں اور آمریت وامریکی غلاموں سے نجات دلائیگی ۔ امت کی فلا ح کا واحدراستہ اسوة رسول کی پاسداری میں ہے اسلام نے ہمیں انسانیت کی خدمت کرنے کا درس دیتاہے اذیت دینے کا نہیں ۔ انھوں مزید کہا کہ پیغمبر اسلام سے محبت و عقید ت کا تقاضا ہے کہ ملک میں آپ کی لائی ہو ئی شریعت کا نفاذ کیا جائے سرکار دو عالم یوم ولادت ہمیں اسی بات کا درس دیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں