سبی،سنگت ویلفےئر سوسائٹی جشن عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس کے شرکاء کو چائے فراہم کی جائے گی

ہفتہ 3 جنوری 2015 20:41

سبی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) سنگت ویلفےئر سوسائٹی جشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ایمبولینس سنٹر کے باہر جلوس کی شرکاء کے لیے چائے کا اسٹال لگاکر جلوس میں شریک شرکاء کو چائے فراہم کی جائے گی۔ ان خیا لات کا اظہا ر سنگت ویلفیر سوسائٹی کے صدر حدت خان مری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری سید مصطفے شاہ ،پریس سیکرٹری سلیم گشکوری ، عبدالواحد کھوسہ ،استاد قصیر،مختیار سولنگی، محمد سانول اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سنگت ویلفئیر سوسائٹی جشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ایمبولینس سنٹر کے باہر جلوس سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث شربت کے بجائے جلوس کے شرکاء کے لیے چائے کا اسٹال لگاکر جلوس میں شریک شرکاء کو چائے فراہم کی جائے گی جس کے لیے ایک کمیٹی سید مصطفے شاہ کی قیادت تشکیل میں دی گئی ہے جو جلوس کی گذرگاہ میں سنگت ایمبو لینس سنٹر کے سامنے چائے کا اسٹال لگایا جائے گا۔ جوجلوس میں شریک شرکاء کو چائے فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں