سبی ،چاکر روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ، سیکیورٹی اہلکار شہید ،تین اہلکار وں سمیت چار افراد زخمی ،ہلاک و زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 20:18

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سبی میں چاکر روڈ پر رموٹ کنٹرول دھماکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید تین اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہلاک و زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایف سی ،اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا چاکر روڈ کو عام ٹریفک کیلئے روک دیا سرکاری ذرائع کے مطابق چاکر روڈ پر درخت پر نصب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایف سی کا ایک جوان محمد لقمان شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار نائیک مجیب احمد ، سپاہی محبو ب علی ،زاہد حسین ، سمیت ایک راہگیر محمد بشیر زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایف سی اہلکاروں کو سی ایم ایچ جبکہ راہگیر کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران ، ڈی ایس پی نصیب اللہ کھوسہ ، سمیت پولیس اور ایف سی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا جو درخت پر نصب کیا گیا تھا واقع کے بعد سبی میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں