سبی چاکر روڈ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،میر دوستین خان ڈومکی

جمعرات 1 جنوری 2015 20:13

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)صوبائی وزیر سماجی بہبود سردار سرفراز خان ڈومکی اور رکن بلوچستان اسمبلی میر دوستین خان ڈومکی نے اپنے الگ الگ بیان میں سبی چاکر روڈ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبی ایک پر امن شہر ہے جس کے امن کو کسی صورت خراب کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ سبی کے شہری ایک پر امن ہیں اس واقع میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر سبی کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جو کہ کسی صورت قابل برداشت نہیں انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ واقع میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں