سبی چاکر روڈ پر درخت کے اوپر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 1سیکورٹی اہلکار شہید ،تین اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی

جمعرات 1 جنوری 2015 18:10

سبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) سبی چاکر روڈ پر درخت کے اوپر نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے چاکر روڈ پر ایک درخت کے اوپر بم نصب کررکھا تھا ایف سی کی گاڑی درخت کے نیچے سے گزری تو بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار محمد لقمان شہید ہوگیا جبکہ نائیک مجیب اللہ سپاہی محبوب علی ،زاہد حسین ،اور سویلین محمد بشیر زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے ادار ے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا پولیس کے مطابق دھماکہ ریمو ٹ کنٹرول تھا جس کا مقصد ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنانا تھا دھماکے سے قریبی گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

واقعے کے بعد سبی میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں