حکومت دہشت گردی کے واقعات کی آڑ میں مدارس ومساجد ،دینی رہنما وقائدین کو رسوا وبدنام نہ کرے، بشیر احمد ماندائی،

جماعت اسلامی مدارس ومساجد ،شعائر اسلام کیخلا ف جاری سازشوں کوناکام بنا دیگی ، دہشت گردی امریکہ کی ہو یاکسی اور کی ہر حالت میں مذمت کرتے ہیں ،بیگناہوں کو اُڑانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ، عدل وانصاف کی اسلامی حکومت کیلئے اسلامی پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے ،بلوچستان میں لاشوں کابرآمد ہونا بدترین ظلم ہے ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بلوچستان

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:18

سبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری جنرل بشیر احمدماندائی نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے واقعات کی آڑ میں مدارس ومساجد ،دینی راہنما وقائدین کو رسوا وبدنام نہ کریں ۔افراد کی سزامدارس ،مساجد،اداروں اور قومی مذہبی رہنماؤں کو نہ دیا جائے سازش کے تحت عالمی سطح پر مدارس ومساجد کو ٹارگٹ بنایا گیا ہے جماعت اسلامی مدارس ومساجد ،شعائر اسلام کے خلا ف جاری سازشوں کوناکام بنا دیگی، دہشت گردی امریکہ کی ہو یاکسی اور کی اس کی ہر حالت میں ہم مذمت کرتے ہیں ۔

بے گناہوں کو اُڑانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کیلئے اسلامی پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستان میں لاشوں کابرآمد ہونا بدترین ظلم ہے جماعت اسلامی صوبے کے وسائل صوبے کے عوام کی حالت پر بدلنے پر خرچ کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے عوام کی حالت بدسے بدترجبکہ وسائل یا تو خرچ نہیں ہورہے یا پھر ضائع ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فروری میں سبی میں قومی جرگہ اور اجتماع ارکان منعقد کریں گے جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی وصوبائی راہنما شرکت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سبی کے دوران ماہ فروری میں سبی میں قومی جرگہ واجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں جماعت اسلامی سبی کے امیر مولانا گل محمد بلوچ ،الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی نائب صدر وڈیرہ مظفرنذر ابڑو،جماعت اسلامی سبی کے سیکرٹری جنرل لعل محمد مری ،ملک حاصل خان ،میر خاوند بخش ،وڈیرہ محمد یوسف منگریو ودیگر نے شرکت کی۔

بشیر احمدماندائی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی توقعات کے مطابق کام نہیں کررہی مسائل میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی ۔لاشوں کا برآمد ہونا دوبارہ شروع ہوگیا بلوچستان کے دور درازاضلاع غربت وپسماندگی کا شکار ہیں نوجوانوں میں رد عمل اور احساس محرومی پائی جاتی ہے نوجوانوں کوروزگار ،تعلیم کے بہتر مواقع میسر نہیں ۔ دریں اثنا انہوں نے سبی میں صحافی سلیم گشکوری کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی بعدازاں انہوں نے سبی میں ماہ فروری میں منعقدہونے والے اجتماع ارکان وقومی جرگہ کی جگہ کادورہ کرکے جائزہ بھی لیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں