سبی، بم دھماکے میں زخمی افراد کے ورثاء کا ہسپتال میں علاج ومعالجے کی سہولت نہ ملنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 20:47

سبی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) گذشتہ دنوں نشتر روڈ پر ہونیوالے بم دھماکے میں زخمی افراد کے ورثاء نے ہسپتال میں علاج ومعالجے کی سہولت نہ ملنے کے خلاف سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نشتر روڈ پر ہونیوالے بم دھماکے میں زخمی محمد آصف ڈومکی کے ورثاء نے سبی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حکومت دہشتگردی کے شکار افراد کا علاج ومعالجہ یقینی بنانے کیساتھ ساتھ امدادی رقم کا بھی اعلان کریں انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں اور نہ ہی مریضوں کیلئے ادویات موجود ہیں احتجاج کے دوران ڈپٹی کمشنر سبی عظیم انجم ہانبھی پریس کلب پہنچے اور متاثرین کو مفت سرکاری علاج ومعالجے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی نے صحافیوں کو بتایا کہ سول ہسپتال میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں اور وافرمقدار میں ادویات موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں