نشتر روڈ سبی ترین چوک پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،سات افراد زخمی

جمعرات 11 دسمبر 2014 18:16

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) نشتر روڈ سبی ترین چوک پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں سات افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے نشتر روڈ پر ترین چوک کے سامنے موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر مختلف سنگت ایمبولینس ،ایدھی ایمبولینس ،سائبان ایمبولینس کے زرئعیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعے کی اطلاع ملتے ڈی آئی جی پولیس ،ڈی پی او ، ڈی ایس پی ،ایف سی کے کرنل سمیت اعلی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،سیکورٹی فورسز ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے جبکہ تین گاڑیان اور چار موٹر ئیکل تباہ ہوگئے اور قریبی دوکانوں کو جزوی نعقان پہنچا۔

اس سلسلے میں مذید تفتیش پولیس کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں