سیکورٹی خدشات کے باعث تاخیر سے سبی پہنچنے والی بولان ایکسپریس کو سبی اسٹیشن پر روک لیا گیا

جمعہ 5 دسمبر 2014 21:37

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء)سیکورٹی خدشات کے باعث تاخیر سے سبی پہنچنے والی بولان ایکسپریس کو سبی اسٹیشن پر روک لیا گیا کوئٹہ کیلئے (آج)صبح روانہ کی جائے گی مسافر پریشانی و مشکلات کا شکار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل سبی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچی سبی کوئٹہ ریلوے سیکشن پر رات کے اوقات میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے باعث مسافروں کی جان کی حفاظت کے پیش نظر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا مذکورہ ٹرین کو(آج) صبح چھ بجے کوئٹہ کیلئے روانہ کیا جائے گا سبی اسٹیشن پر سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مسافر ٹرین میں موجود بچے بوڑھے اور خواتین مشکلات کا شکارتھیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں