آغاخان یونیورسٹی کا 27 واں جلسہ تقسیم اسناد، بلوچستان کے قدیم و تاریخی شہر سبی کی طلبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

جمعرات 4 دسمبر 2014 18:14

سبی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء ) آغاخان یونیورسٹی کا 27 واں جلسہ تقسیم اسناد بلوچستان کے قدیم و تاریخی شہر سبی کی طلبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی طلبہ محنت کو اپنا شعور بناکر ملک وقوم کی خدمت کریں پوزیشن ہولڈر طلبہ ملک وقوم کا سرمایہ ہیں اپنی راہ متعین کرکے مستقل مزاجی سے قائم رہیں کامیابی آپ کے قدم چومیں گی ،شرمین عبید چنائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آغا کان یونیورسٹی کا 27 واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان کیلئے پہلے اکیڈمی اور ایمی ایوارڈز جیتنے والی شرمین عبید چنائے تھیں پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل طلبہ ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں جس محنت ولگن سے انہوں نے تعلیم حاصل کی میں ان کی محنت ولگن کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں محنت ولگن سے ہی ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہیں طلبہ اپنی راہ کو متعین کرنے کے بعد اس پر مستقل مزاجی سے قائم رہیں آپ کبھی بھی اپنے کام اور زندگی سے مایوس نہیں ہونگے اے کے یو کے صدر فیروز رسول نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم ہی متعین کردہ مقصد کے حصول میں ہماری مددکرتا ہے اور جس کامیابی کے ساتھ آج طلبہ نے اپنی زندگی کو شروع کیا ہے ہماری دعا ہیں کہ وہ ہر قدم پر کامیاب رہیں انہوں نے کہا کہ آج آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے ہیں انسانیت کی خدمات کو اپنا شعور بنا کر اپ ہر میدان میں کامیاب ہوسکتے ہیں اس موقع پر بلوچستان کے تاریخی و قدیمی شہر سبی سے تعلق رکھنے والی ہونہار طلبہ اقصیٰ زاہد نے الوداعی تقریر کی اور تمام ساتھی طلباء کے جذبات کی ترجمانی کارتے ہوئے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی نہ صرف اعلیٰ تعلیمی معیار لا حامل ادارہ ہے بلکہ یہاں اصولی اور اخلاقی اقدار پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا علیزہ حسین نے بھی ساتھی طالب علم کے خیالات سے اتفاق کیا اس موقع پر علیزہ حسین (اسلام آباد) نے 8 آنرز(ایک ایوارڈ آنر،7 سرٹیفکیٹ ) کے ساتھ پہلی پوزیشن اقصیٰ زاہد(سبی) نے ایم بی بی ایس 7 آنرز(تین بہترین ایوارڈاور4 سرٹیفکیٹ) کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ زدا رحمن نے 6 آنرز ( ایک ایوارڈ5 سرٹیفکیٹ ) کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی تقسیم اسناد میں میڈیکل کالج کے201 طلباء کو ڈاکٹرز ، 37 طلباء کو ماسٹرز اور 3 طلباء کو ہیلتھ سائنسز مین پی ایچ ڈی کی اسناد عطا کی گئیں اس کے علاوہ 19 طلباء کو ایڈوانسڈڈپلوماسٹر سرٹیفکیٹ دئیے گئے اس سال پہلی مرتبہ 21 طالبات نے پوسٹ آرایم بیچلر آف سائنس ان مڈوائفری کی اسناد بھی دی گئیں انکے علاوہ سکول آف نرسنگ اینڈ وائفری کے 166طلبہ جن مین 153 طلبانے بیچلرز (بی ایس سی این اور پوسٹ آر این بی ایس سی این) ا13 طلبہ نے ماسٹرز کی اسناد حاصل کیں تقریب میں انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن ڈیولپمنٹ کی جانب سے 3طلبا کوپی ایچ ڈی ان ایجوکیشن جبکہ 31 طلباء کو ماسٹرز اسنادی دی گئیں اس سال 382فارغ التحصیل طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع سبی سے تعلق رکھنے والی طلبہ اقصیٰ زاہد میڈیکل آفیسر زاہد بشیر کی بیٹی ہیں جبکہ ان کے بیٹے سالار عثمان زاہد اپنی قابلیت کے باعث بطور پائلٹ ائرفورس کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے جو بلوچستان کیلئے باعث فخر بات ہے کہ بلوچستان میں بھی ہونہار بچوں کی کمی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں