اقتدار منزل نہیں، کچھی وسبی کی ترقی عوام کی خوشحالی رندپینل کا وژ ن ہے، نومنتخب کونسلرز خدمت کو اپنا شعور بنائیں، کسان مزدور کی نشستوں پر کامیاب ہوکر ترقی کا عمل تیز کریں گے،

رند قبائل کے سربراہ سابق وفاقی وزیر چیف آف رند سردار یار محمد رند کاخطاب

جمعرات 4 دسمبر 2014 18:14

سبی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) رند قبائل کے سربراہ سابق وفاقی وزیر چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ اقتدار منزل نہیں کچھی وسبی کی ترقی عوام کی خوشحالی رندپینل کا وژ ن ہے نومنتخب کونسلرز خدمت کو اپنا شعور بنائیں کسان مزدور کی نشستوں پر کامیاب ہوکر ترقی کا عمل تیز کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رند پینل سبی و کچھی کے قبائلی عمائدین نومنتخب کونسلرز کسان مزدور کی نشستوں پر کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ عوامی مفادات پر کسی صورت سودے بازی نہیں کی جائے گی ضلع کچھی اور سبی میں رند پینل نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کو حل کرنمے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اقتدار کا حصول ہماری سیاست کامحور نہیں بلکہ عوام کی بلد امتیاز خدمت علاقہ کی خوشحالی وترقی ہمارا مقصد ہے بلوچستان میں مسائل کے انبار کے بوجود صوبائی حکومت کا بروقت بلدیاتی الیکشن کرونا احسن قدم تھا تاہم بلدیاتی انتخابات میں کسان لیبر کی نشستوں کے انتخاب پر تاخیر کی وجہ سے منتخب نمائندے مایوسی کا شکار ضرور ہوئے اختیارات کی نچلی سلح پرمنتقل ہونے سے کچھی و سبی کے بنیادی مسائل کا خاتمہ یقینی ہے کچھی وسبی کی عوام نے جس طرح بلد یاتی انتخابات مین رند پینل پر اعتما د کا اظہار کیا اس پر ہر صورت پورا اتریں گے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے رند پینل تمام وساسئل بروٴئے کار لائے گا نومنتخب نمائندے مسائل کے ازالہ کیلئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کریں تاکہ ہماری روایات برقرار رہے چیف آف رند سرداریار محمد رند نے میونسپل کمیٹی سبی کیلئے لبیر نشست پر ملک عارف علی اور میر حبیب الرحمن رند، جبکہ کسان کی نشست پر معروف صحافی میر جاوید بلوچ اور عبدالواحد رند کو نامزد کیا ہے بلدیاتی انتخابات میں کسان لیبر کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی کا سلسلہ شروع ہے جو 8اور 9 کو جمع کرائے جائیں گے اور انتخابات 31دسمبر کو ہونگے واضح رہے کہ کسان لیبر نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری ہونے کے ساتھ ہی سبی کچھی سمیت بلوچستان بھر میں گہما گہمی شروع ہوگئی کونسلروں اور عوام سے رابطوں کا سلسلہ بھی تیز ہوتا جارہا ہے نومنتخب کونسلرز و لیبر کسان کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والوں کا کہنا ہے کہ بلد یاتی الیکشن کی تکمیل کے بعد عوامی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں