بابا حمل ، کا 90واں سات روزہ سالانہ عرس 29نومبر سے درگاہ میں شروع ہوگا

جمعہ 28 نومبر 2014 20:53

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء )پاکستان کی معروف بزرگ ہستی پیر شیخ المشائخ سلطان اولیاء حضرت حاجی بابا حمل  کا 90واں سات روزہ سالانہ عرس 29نومبر(آج) سے درگاہ حاجی حنبل بابا  سبی میں شروع ہوگا انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی،تفصیلات کے مطابق شیخ المشائخ سلطان اولیاء حضر ت حاجی بابا حنبل  کا سالانہ 90واں ساتھ روزہ عرس کی تقریباب 29نومبر بروز ہفتہ(آج) بعدازنما ز فجر چادرپوشی کی پر وقار تقریب سے ہوگی سات روزہ تقریبات کی نگرانی وسرپرستی سجادہ نشین الحاج پیر صابر حسین شاہ کاظمی کریں گے ، سالانہ عرس میں قرآنی خوانی وقرآن پاک کا درس علماء کرام کے خطابات حمد و نعت کی محفل منعقد کی جائیں گے جبکہ تینوں اوقات لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا عرس مبارک میں شرکت کیلئے ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں مریدین و عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات بھی کئے گئے ہیں عرس مبادک کی تقریبات 5 دسمبر تک جاری رہیں گی۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں