تحریک انصاف چوروں ڈاکووٴں کے خلاف جنگ لڑرہی ہے ، پوری قوم نئے پاکستان کی خواہش مند نظر آتی ہے،30نومبر کا دھرنہ حکمران کے خاتمہ تک جاری رہے گا

تحریک انصاف پنجاب کی وائس پریزیڈنٹ اسپورٹس اینڈ کلچر فورم و ممتاز قانون دان چوہدری تنزیلہ شفیق کی گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 18:46

سبی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی وائس پریزیڈنٹ اسپورٹس اینڈ کلچر فورم و ممتاز قانون دان چوہدری تنزیلہ شفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف چوروں ڈاکووٴں کے خلاف جنگ لڑرہی ہیں پوری قوم نئے پاکستان کی خواہش مند نظر آتی ہے30نومبر کا دھرنہ حکمران کے خاتمہ تک جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایڈووکیٹ چوہدری تنزیلہ شفیق نے کہا کہ عمران خان عوام کے حقیقی مسائل سے آگاہ ہے اور وہ ان کے دکھوں کا مدوا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوئے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی کا امظاہرہ کررہے ہیں 30 نومبر کا عوامی احتجاج تاریخ ساز اور فیصلہ کن ہوگا موجودہ حالات میں عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان کی تعمیر وترقی اور روشن مستقبل کے ضامن ہیں ٹھریک انصاف کے جاری جلسوں میں عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے حکمرانوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہیں جلسے جلوس اور پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی جمہوری حق ہے جس سے ہم کبھی دستبرار نہیں ہونگے گے انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں حکومت کی جانب سے بدترین تشدد کیا گیا اور اب 30 نومبر کو ہم اپنے گھروں سے نکل کر حکومت کی تمام سازشوں کا ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے جائز حقوق کیلئے گھروں سے نکل کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ ہم ہر میدان میں حکومت کا ناکام بنائیں30 نومبر کا دھرنا حکومت کے اعصاب پر سوار ہوگیا ہے حکمران گھبراہٹ کے عالم میں غلط فیصلے کررہے ہیں عوام اب بیدار ہوگئے ہیں وارنٹ اور گرفتاریاں آنے والی تبدیلی کو نہیں روک سکتی قوم اصل مجرموں کو پہچان چکی ہے30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والا تاریخی جلسہ عام کرپٹ نظام کو بہا کرلے جائے گاانہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر گاوٴں سے دھرنے میں شرکت کرنے کیلئے عوام کا سیلاب نکلے گا جو حکمرانوں کو بہا کراپنے ساتھ لے جائیگا انہوں نے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ 30 نومبر کے دھرنے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں اور تحریک انصاف کی جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا پیغام کونے کونے میں لے جائیں اس موقع پر ملاقات کرنے والے تمام افراد نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرئی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں