سبی ‘ایف سی کے سرچ آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ‘ پانچ زخمی

جمعہ 14 نومبر 2014 17:07

سبی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14نومبر 2014ء) سبی کے علاقے بولان میں ایف سی کے سرچ آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر بولان میں فرینٹیئر کور بلوچستان نے سرچ آپریشن شروع کیا پہاڑوں میں بنے ٹھکانوں میں دہشت گرد نیشنل آئی وے پر پبلک ٹرانسپورٹ کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ہوئی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے اور یو بی اے سے ہے۔ سرچ آپریشن میں سبی اسکاوٹ اور اسپیشل ونگ حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں