سبی‘ کار پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 6افراد جاں بحق

بدھ 12 نومبر 2014 12:30

سبی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12نومبر 2014ء) جیکب آباد سے کو ئٹہ جانے والی کار پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔کار میں ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ نصیر آباد منہاج عمرانی اور مشتاق عمرانی کے اہل خانہ سوار تھے۔

(جاری ہے)

کار جب سبی مٹھڑی کے قریب پہنچی تو وہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں منہاج عمرانی سمیت چھ افراد جاں بحق اور تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں