پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی ہسپتال سبی کی بندش کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گئے،ہیجو خان گشکوری

منگل 11 نومبر 2014 17:15

سبی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11نومبر 2014ء) سبی کے قبائلی رہنماؤں ہیجوخان گشکوری، وڈیرہ غوث بخش گورگیج ،میر محمد چانڈیا،اور ملک غلام محمد چاچڑنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی ہسپتال سبی کی بندش کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گئے کیوں کے پا کستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی ہسپتال سبی یہاں کہ غریب ضرورت مند اور نادار میضوں کا مفت علاج وچیکپ کرتی ہیں اور غریب اور نادار مریض کے لیے اپنی تمام تر سہولتیں بروئے کار لاتی ہیں جوبندہونے جارہا ہے ہم صدر پاکستا ن ،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کرتے ہیں کہ سبی میں پہلے ہی صحت کا فقدان ہے ہسپتال شہر سے دور ہے اور موجودہ خشک سالی کی وجہ سے پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی ہسپتال سبی کو بند ہونے سے بچایا جائے تاکہ یہاں کی غریب اور نادار عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں سے مستفید ہو پہلے ہی یہ علاقہ آفت ذدہ اور یہاں 95% آبادی اجرت پہ کام کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں