بلوچستان میں قحط سالی کا ایک بہت بڑا الیمہ جنم لے رہا ہے،جمال مری

پیر 20 اکتوبر 2014 17:51

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 اکتوبر۔2014ء) سابق ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جمال مری نے کہا کہ بلوچستان میں قحط سالی کا ایک بہت بڑا الیمہ جنم لے رہا ہے بڑی تعداد میں صوبے کے عوام نقل مکانی کرکے دوسرے صوبوں میں آباد ہو رہے ہیں رہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں قحط سالی کے باعث جانور مر رہے ہیں جبکہ لوگ بڑی تعداد میں ہجرت کرکے دوسرے صوبوں میں جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے 70فیصد آبادی اس وقت قدرتی آفت سے دوچار کمپرسی اور بیروز گاری کے شکار ہیں انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر صوبائی حکومت نے اقدامات نہیں کیے تو بہت بڑا الیمہ جنم لے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں