بلوچستان کے 60 ہزار اساتذہ کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،جان محمد خجک

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) بلوچستان کے 60 ہزار اساتذہ کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اساتذہ اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کررہے ہیں مطالبات کی منظوری تک اساتذہ کا احتجاج جاری رہے گا ،جان محمد خجک،حاجی مدثر محی الدین کا خطاب تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اساتذہ کا اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہروں اور علامتی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما جان محمد خجک نے چار اساتذہ کو ہار پہنا کر روزانہ بھوک ہڑتال پر بٹھایا اس موقع پر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ میں اساتذہ نے جان محمد خجک کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے سے جان محمد خجک ،حاجی مدثر محی الدین ،سجاد محمد بخش سیلاچی، محمد ابراہیم کڑک، و دیگر مقررین نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پچاس فیصد پرموشن کوٹہ کی سروس رولز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ترمیم کرکے جلد از جلد عملدآمد کیا جائے اور دوران تعطیلات کنونس الاؤنس کی کٹوتی کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی او پاورز سابقہ طرز پر بحال کیے جائیں اور ایجوکیشن اتھارٹی میں تنظیم کو نمائیندگی دی جائے اور کمیٹی سے ڈی سی اور خزانہ آفس کی نمائندگی کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے 95کنٹریکٹ اساتذہ ،اور یونیسیف کے تحت بھرتی کیے جانے والے اساتذہ کو مستقل کیا جائے ٹائم اسکیل کی منظوری سمیت اساتذہ کے 35نکاتی ڈیمانڈ نوٹس پر فوری عملدآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ جب تک اساتذة کے مسائل حل نہیں ہونگے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے اساتذہ اپنے مطالبات کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں