سبی کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 26 ستمبر 2014 16:40

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء)سبی کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد جن میں دانش خان،نعمان اقبال،احتشام رؤف ،آزاد خان ،پنہل خان، جان محمد ،ہزار خان، شبیر احمد، اسد نذیر ،محمد جاوید نے عوامی نیشنل پارٹی کے آئین اور منشور سے متفق ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں گے اور پارٹی کو سبی میں فعال اور منظم بنائینگے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں