سبی، اے این پی مظلوموں کی جماعت ہے ،ہر مظلوم کے حق کیلئے آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے،سفر خان

جمعہ 26 ستمبر 2014 16:39

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر سفر خان ضلعی جنرل سیکریٹری عرفان خان اور دیگر کارکنان نے اپنے بیان میں اسفند یار ولی خان کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مظلوموں کی جماعت ہے اور ہر مظلوم کے حق کیلئے آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی تنگ نظر سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہمارے قائدین نے بے شمار قربانیاں دی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سبی میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کو فعال او مضبوط بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں