سبی، پانچ سالہ کمسن بچی کے اغواء،بد فعلی اور قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو تین مرتبہ سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

بدھ 24 ستمبر 2014 21:56

سبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج سبی راشد محمود کی عدالت نے ہندو تاجر کی پانچ سالہ کمسن بچی کے اغواء،بد فعلی اور قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم سنی مسیح کو تین مرتبہ سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق 22جنوری 2014کو ملزم سنی مسیح نے ہندو تاجر کی کمسن بچی انجیل کماری کو بھلا پھسلا کر اغواء کرکے لے گیا جس کے بعد زبردستی بد فعلی کی اور بے ہوشی کی حالت میں بچی کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے باندھ کر ویرانے میں پھینک دیا اور خود فرار ہوگیا بچی کچھ دن بعد جاں بحق ہوگئی سٹی پولیس نے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت میں زیر سماعت رہا معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پرالگ الگ دفعات کے تحت ملزم سنی مسیح کو زیر دفعہ 302کے تحت سزائے موت اور دولاکھ روپے، زیر دفعہ 364Aکے تحت سزائے موت دولاکھ روپے جرمانہ اورزیر دفعہ 376کے تحت ملزم کو سزائے موت اور دولاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا معزز عدالت نے مجموعی طور پر ملزم کو تین مرتبہ سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا استغاثہ کی پیروی مسٹر اسد رشید ایڈووکیٹ نے کی۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں