عوام کو سبز باغ دکھا کر بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ،سرفراز خان ڈومکی

منگل 23 ستمبر 2014 17:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)صوبائی وزیر سماجی بہبود و محنت و افرادی قوت سردار سرفراز خا ن ڈومکی نے کہا کہ ایک قوم پرست جماعت میرے حلقے میں بے جا مداخلت کرنے کے بجائے اپنے حلقو ں پر توجہ دیں۔عوام کو سبز باغ دکھا کر بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ میرے حلقے میں بے جا مداخلت کا نوٹس لیں ان خیلات کا اظہار انہوں نے سبی کے صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ سبی میرا انتخابی حلقہ ہے اور گزشتہ 14سالو ں سے ڈومکی خاندان سبی کی عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سبی کے عوام کا ڈومکی خاندان پر بھر پور اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک قوم پرست سیاسی جماعت بلا وجہ میرے حلقے میں بے جا مداخلت کررہی ہے اور عوام کو سبز باغ دکھا کرورغلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جو ناقابل برداشت عمل ہے انہوں کے کہا کہ سبی کے عوام ڈومکی خاندان سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ سبی سے ڈومکی خاندان نے مسلسل 3مرتبہ صوبائی نشست اور دو مرتبہ ڈسٹرک ناظم بھاری اکثیریت سے جیت لئے اور 2013کے انتخابات میں ڈومکی خاندان نے صوبائی اور قومی دونوں نشستوں پر بھاری اکثیریت سے کامیابی حاصل کی ہے انہو ں نے کہا کہ ڈومکی خاندان نے گزشتہ 14سالوں کے دور اقتدار میں سینکڑوں بے روزگار نوجوانو ں کو روزگار فراہم کیااور علاقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئے جس سے علاقے میں ترقی اور عوام میں خوشحالی آئی ہے انہوں نے قوم پرست جماعت کو مشورہ دیا کہ وہ میرے حلقے میں مداخلت کر نے کی بجائے اپنے انتخابی حلقے کی عوامی مسائل حل کریں ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں