صحافی بھی میدان جنگ میں کھڑے ہیں ،عبدالمتین اخوندزادہ

منگل 23 ستمبر 2014 17:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)جماعت اسلامی کے صوبائی صدر عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ صحافی بھی میدان جنگ میں کھڑے ہیں جس طرح پولیس اور فوج میدان جنگ میں ہوتی ہیں لکھنے والا قلم اور دکھانے والا کیمرا ہر بات نوٹ کرتا ہے اورصحافی ہماری آواز ہیں جو لوگوں تک پہنچاتے ہیں صحافیوں کا قتل ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے بلوچستان میں اب تک چالیس صحافیوں کو شہید کیا جاچکا ہے کوئٹہ میں صحافیوں کی شہادت کا حالیہ واقعہ قابل مذمت عمل ہے جماعت اسلامی اس مسلے کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سامنے اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی پریس کلب میں صحافیوں کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر سبی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرم بنگلزئی،صدر محمد جان مری، سابق صدر سلیم گشکوری ،سینئر نائب صد ر ناشاد بلوچ، آفس سیکریٹری میاں محمد یوسف، جماعت اسلامی کے رہنما مدثر نذر ابڑو ،اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اچھے لوگ کبھی بھی گم نام نہیں ہونگے قربانیا ں دینے والوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے کہا کہ ظلم اور زیادتی کے خلاف لکھنے والے قلم اور دکھانے والے کیمرے کو کبھی بھی دبایا نہیں جاسکتا انہوں نے کہا کہ حق اور سچ لکھنے والے صحافیوں کو ٹارگٹ کرنا نہ صرف قابل مذمت عمل ہے بلکہ معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ عمل بھی ہے انہوں نے کہا کہ صحافت کے ذریعے ہماری آواز بلند ہوتی ہے اگر اس آواز کو دبایا جائے تو معاشرے کے ماحول کے پیش کرنے والا کوئی نہیں ہوگا اور ظلم و زیادتی کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ امن و امان کا مسلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرچکا ہے اگر آپ کراچی جائیں تو آپ بلوچستان کے غم کو بھول جائیں گے جہاں ڈاکٹر،علماء کرام،دانشور،سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس نظام کو تبدیل ہونا چاہیے ہمارے ملک کے مسلے کا علاج جاگیر دار ،سرمایہ دار اور قوم پرست نہیں بلکہ شریعت کا نظام ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی سیاسی بحران ہے ہمارے ملک میں انتخابی نظام بھی غیر موثر ہے جہاں پورے حلقے کا رزلٹ ہی تبدیل کردیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت آئی ہم نہ صرف صحافیوں کے مسائل حل کردیں گے بلکہ موثر نظام برپا کردیں گے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں