سبی، کرائے کے لائسنس پر غیر تربیت یافتہ افراد کے ہاتھوں چلنے والے میڈیکل سٹورز کی بہتات ،ڈرگ انسپکٹر نے آنکھیں بند کرلیں

پیر 22 ستمبر 2014 16:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء)کرائے کے لائسنس پر غیر تربیت یافتہ افراد کے ہاتھوں چلنے والے میڈیکل سٹورز کی بہتات ڈرگ انسپکٹر نے آنکھیں بند کرلیں میڈیکل سٹور چلانے کیلئے ڈرگ لائسنس اور کوالیفائیڈ پرسن کا ہونا لازم ہے مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہتی ہے یہاں تو حال یہ ہے کہ کوئی بھی شخص کسی کوالیفائیڈ پرسن کے نام جاری ڈرگ لائسنس کے ماہانہ کی بنیاد پر کرائے پر لیکر چلا سکتا ہے اور اسی بنیاد پر شہر سبی میں کئی ایک میڈیکل سٹور ایسے ہیں جنکے مالکوں کے پاس نہ تو اپنے نام کا لائسنس ہے اور نہ ہی وہ تربیت یافتہ ہیں جبکہ ڈرگ لائسنس ہولڈرز کا میڈیکل سٹورز پر رہنا لازم ہے نہ صرف یہ بلکہ میڈیکل سٹورز میں ڈرگ لائسنس کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا بھی لازم ہے مگر کئی ایک میڈیکل سٹورز پر جن کے مالکان کے پاس کرائے کے لائسنس ہیں یہ دونوں نظر نہیں آتے دوسری جانب ڈرگ انسپکٹر جو اکثر و بیشتر اپنی سیٹ سے غائب رہتے ہیں اور انہوں نے اپنی آنکھیں بھی بند کررکھی ہیں جبکہ میڈیکل سٹورز کے غیر تربیت یافتہ افراد کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ ڈرگ لائسنس ہولڈرز کے بغیر اور ڈرگ لائسنس کو نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرکے میڈیکل سٹورز چلانے میں بلا جھجک مصروف رہیں ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں