تین ماہ قبل کوئٹہ سے اغواء ہونیوالا پشاور کا رہائشی سبی کے علاقے کوجوی سے بازیاب کرا لیا گیا

جمعرات 18 ستمبر 2014 17:54

سبی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) پشاور کا رہائشی جو تین ماہ قبل کوئٹہ سے اغواء ہوا تھا سبی کے علاقے کوجوی سے بازیاب کرلیا اغواء کار لیویز کا اہلکار نکلا ملزم کے بیٹے کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع سبی کے علاقے کوجوی میں ایف سی اور پولیس اور مقامی انتظامیہ نے ایک مکان پر چھاپہ مارا اور پشاور کے رہائشی جیسے تین ماہ قبل لیاقت بازار سے اغواء کیا گیا تھا جس کا نام اسرار گل ہے کو بازیاب کرالیا گیا ہے اغواء کار لیویز کا نام فقیر محمد عرف نصر اللہ جو موقع سے فرار ہوگیا ایف سی اور پولیس اور مقامی انتظامیہ نے اس کے بیٹے ہدایت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق لیویز کے اہلکار فقیر محمد عرف نصر اللہ نے اسرار گل کی رہائی کیلئے 40لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا تاہم بعد میں 20لاکھ روپے میں معاملات طے ہوگئے تھے جمعرات کے روز اغواء ہونیوالے اسرار گل کے رشتہ داروں نے لیویز اہلکار کو 20لاکھ روپے دینے تھے کہ ایف سی کے کمانڈنٹ کرنل احسان رضا اور ان کے دیگر آفیسران جن میں صداقت علی ،امان اللہ اور پولیس کے دیگر اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار شامل تھے گھر پر چھاپہ مار کر اغواء ہونیوالے شخص اسرار گل کو بازیاب کرالیا گیا لیویز اہلکار فقیر محمد عرف نصر اللہ کو گرفتار کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار ٹیمیں روانہ کردی گئی ہے ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں