بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلے کا عمل بہت جلد شروع ہوگا ،سردار مصطفے خان ترین

بدھ 17 ستمبر 2014 17:48

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء) بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلے کا عمل بہت جلد شروع ہوگا جس کے بعد عوام کی معیار زندگی اور ان کے بنیادی مسائل حل ہونے میں دیر نہیں ہوگی ،سبی کے سالانہ تاریخی و ثقافتی میلے کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفے خان ترین نے سبی پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی احمد خان لونی ،ملک سرور مرغزانی ،ملک فقیر محمد،سید نور احمد شاہ، چیف آفیسر محمد خان سیلاچی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈھاڈر آزاد خان خجک ،لیویز رسالدا شہبا ز خان باروزئی، ایڈووکیٹ عنایت اللہ مرغزانی ، صدر حاجی محمد جان مری ، سرپرست اعلیٰ ملک اکرم بنگلزئی ،سینئر نائب صدر ناشاد بلوچ،جنرل سیکریٹری دین محمد مری، سینئر جوائنٹ سیکریٹری ریاض ندیم نیازی، سابق صدر سلیم گشکوری، مظہر بیگ، قاسم شاہ ،اعجاز شاہ، میاں یوسف، جاوید رند، موسیٰ گشکوری، افضال رضا، جمال انس ،طاہر عباس، افروز گشکوری ،ارشاد خلجی ، جاوید بھٹی، طاہر علی شاہ،سعید الدین طارق ،رحمت اللہ سومرو، امتیاز شاہ، جلال چانڈیہ، حدث خان مری،یار علی گشکوری، کامران احمد،غلام رسول گوپانگ ،رئیس یوسف علی، محمد انور سومرو، و دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفے خان ترین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی صدار ت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ زیر سماعت کیس سے دستبردار ہونگے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ بہت جلد مکمل کرلیا جائیگا جس کے بعد لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر میسر ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ سبی تاریخی مقام ہے جس کو خصوصی طور پر ترجیح دی جائے یہاں پر صوبائی وزراء شوق کے طور پر نہیں بلکہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دورے کریں چونکہ سبی ہر لحاظ سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور اس شہر کا صوبے میں ایک اپنا مقام ہے سبی کا سالانہ روایتی میلہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اسے اس سال انتہائی جوش و جذبے اور بھرپور ادبی و ثقافتی و تاریخی حیثیت کے مطابق منایا جائیگا جس میں صوبے اور ملک بھر کے فنکاروں کو موقع فراہم کیا جائے گا اور سبی کے میلے کو قومی میلے کے طور پر ایک مرتبہ پھر روشناس کرایا جائیگا کیونکہ اس میلے سے عوام کو لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے کا کاروبار حاصل ہوتا ہے اور تمام لوگوں کو کاروباری سہولت سمیت تفریحی سہولیات فراہم کریں گے اس میلے میں سالانہ بلدیاتی کنونشن کو بھی نمایاں حیثیت حاصل ہوگی اور ہما ری کوشش ہوگی کہ اس میلے میں سربراہان مملکت وزرائے اعلیٰ وفاقی و صوبائی وزراء سمیت دیگر ممالک کے سفیروں کو بھی مدعو کیا جائے گا کیونکہ یہ میلہ نہ صرف سبی بلکہ صوبے بھر کے عوام کی تاریخی ثقافتی و ادبی روایات کا حامل ہوتا ہے انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے کونسلرز جلد ہی اپنے چےئرمینوں کا انتخاب عمل میں لاکر عوام کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں