سبی میں گیس فیلڈ کی حفاظت پر مامور ایف سی اہلکاروں پر حملہ ،تین اہلکار شدید زخمی

جمعرات 28 اگست 2014 16:15

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) سبی میں برنائی کے مقام پر گیس فیلڈ پر مامور ایف سی اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سبی میں برنائی کے مقام پر شدت پسندوں نے گیس فیلڈ کی حفاظت پر مامور ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے جبکہ دیگر ایف سی اہلکاروں نے شدت پسندوں کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا جس کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جبکہ اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں