نواب اکبر خان بگٹی کی آٹھویں برسی عقیدت و احترا م کے ساتھ منائی گئی

منگل 26 اگست 2014 15:13

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء)بلوچ بزرگ رہنما شہید نواب اکبر خان بگٹی کی آٹھویں برسی عقیدت و احترا م کے ساتھ منائی گئی نواب اکبر بگٹی کی برسی کے موقع پر سبی ،ڈھاڈر، بختیار آباد ،بھاگ،میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے نواب اکبر خان بگٹی کی آٹھویں برسی کے موقع پر سبی شہراور گردونواح کے علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی تاہم اس موقع پر تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز،مارکیٹیں ،اور دکانیں بند رہے جبکہ اندرون شہر میں ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر رہی نجی بینک اور نیم سرکاری ادارے بند مکمل رہے نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر سبی کوئٹہ اور سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی جبکہ اس موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جاری رہی

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں