کمشنر سبی ڈویژن کا ماڑی گیس کمپنی زرغون غر فیلڈ کے آفیسران کو زرغون غر کے عوام کے جائز مسائل فوری طور پر حل کرنے کا حکم جاری

پیر 25 اگست 2014 17:03

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2014ء) کمشنر سبی ڈویژن شیر خان بازئی نے ماڑی گیس کمپنی زرغون غر فیلڈ کے آفیسران کو زرغون غر کے عوام کے جائز مسائل فوری طور پر حل کرنے کا حکم جاری کردیا گیا یہ حکم کمشنر سبی ڈویژن شیرخان بازئی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ہرنائی میں کمپنی کے اور زرغون غر کے قبائلی معتبرین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے جاری کردیا گیا کمشنر کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ماڑی گیس کمپنی کے کرنل (ر) فروخ اور کرنل (ر) رضوان ، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عبدالناصر خان دوتانی ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ انعام الحق قریش ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری سید غفور شاہ ، زرغون غر کے قبائلی معتبرین ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر ملک شہا جہان دمڑ ،طارق دمڑ ، آصف دمڑ ‘ ملک اکبر خان دمڑ سمیت زرغون غر سے مختلف قبائلی معتبرین نے کثیرتعداد میں شرکت کی زرغون غر کے قبائلی معتبرین نے کمشنر کو ماڑی گیس کمپنی زرغون غر کی جانب سے علاقے کے عوام کے ساتھ استحصالی پالیسی اور عوام دشمن طرز عمل ، عوام کو روزگار اور علاقے کے اجتماعی ترقی پر مبنی منصوبوں کی بجائے سکورٹی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ مقامی عوام کو روزگار کاروباراور ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا ہے اور ماڑی گیس کمپنی زرغون غر کی جانب سے علاقے کے عوام کی ساتھ ناروا سلوک سمیت تمام صورتحال سے کمشنر کو آگاہ کردیا گیا زرغون غر کے قبائلی معتبرین نے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے سے نکلنے والے گیس سمیت دیگر وسائل پر پہلا حق علاقے کے عوام کا ہے لیکن کمپنی نے گزشتہ کئی سالوں سے نہ کوئی ترقیاتی کام کیا ہے اور نہ علاقے کے عوام کو روزگار دے رہی ہیں اور جن افراد کو روزگار دیا گیا ان کی تنخواہ بھی چند ہزار روپے مقرر کی گئی ہے کمشنر سبی ڈویژن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماڑی گیس کمپنی کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے کے عوام کے تمام جائز مسائل حل کرنے پر سختی سے عمل درآمد کرکے علاقے کے عوام کو ان کے حقوق دیئے جائیں انہوں نے کہاکہ ماڑی گیس کمپنی معاہدہ کے مطابق علاقے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے قبائلی معتبرین اور ڈپٹی کمشنر کی مشاورت سے زرغون غر کے علاقے کے عوام کے اجتماعی منصوبوں کیلئے اقدامات کرے کمشنر نے کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ علاقے بیروزگار نوجوانوں کو کمپنی میں روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں سکول، روڈ ، بجلی، اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ زرغون غر جوکہ اس جدید دور میں بھی تمام بنیادی سہولتوں سے مکمل طور پر محروم ہے کمپنی علاقے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے تاکہ عوام کے اجتماعی مسائل ہوجائے انہوں نے کمپنی اس بات کی پابند ہے کہ وہ علاقے کے عوام کو روزگار سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں