کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کو سبی اسٹیشن پر روک دیا گیا ، تین گھنٹے بعد سیکیورٹی کلےئرنس ملنے پر منزل کی جانب روانہ

پیر 11 اگست 2014 22:30

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اگست۔2014ء) کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو سبی اسٹیشن پر روک دیا گیا تین گھنٹے بعد سیکیورٹی کلےئرنس ملنے کے پر منزل کی جانب روانہ کردیا گیا شدید گرمی اور حبس میں مسافروں خصوصا خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی کیلئے جانے والی بولان میل کو سیکیورٹی کلےئرنس کے پیش نظر سبی اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا جو تین گھنٹے تک سبی اسٹیشن پر کھڑی رہی ٹرین کے رکنے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم ریلوے حکام نے تین گھنٹے بعد سیکیورٹی کلےئرنس ملنے پر ٹرین کو کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں