سبی: ٹریفک حادثے میں نو افراد جاں بحق

جمعہ 18 جولائی 2014 22:51

سبی: ٹریفک حادثے میں نو افراد جاں بحق

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی۔2014ء)سبی کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک کی مسافر وین کو ٹکر سے نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ قومی شاہراہ پر جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا کر دس فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

حادثے میں ماں بیٹے سمیت نو افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں تین مسافروں کو تشویشناک حالت کے باعث کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ ، لہڑی اور جیکب آباد سے ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں