سبی،پاکستان واپڈا ہائیڈرولیبر یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 جولائی 2014 19:03

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) پاکستان واپڈا ہائیڈرولیبر یونین سبی کے زیراہتمام مہنگائی،بونس کی عدم ادائیگی اور واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ احتجاجی ریلی ایس ڈی او آفس سے مین گیٹ تک بشیر احمد چانڈیو کی قیادت میں نکالی گئی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے محمد افضل کھوسہ ، بشیر احمد چانڈیو،محمد بخش ،محمد فاضل ،بابوعبدالمجید،،و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا سمیت کسی بھی قومی ادارے کو نجکاری کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے حکومت نجکاری کے نام پر ملازمین کی چھانٹی کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی بیروزگاری عام ہے اب ہم قومی اداروں کی نجکاری ہرگز نہیں کرنے دیں گے واپڈا ہائیڈرو یونین نجکاری کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگیانہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگا ئی عروج پر پہنچ گئی ہے پٹرولیم مصنو عات میں اضافہ سے مہنگائی کی نہ ختم ہونے والی لہر سے مزدور پیشہ افراد مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں واپڈا کے افسران اور اہلکار اپنی جان پر کھیل کر عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے دن رات کام کرتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان کی سیکیورٹی کیلئے کوئی اقدامات نہیں ہوتے مقررین نے کہا کہ پاکستان واپڈاہائیڈرویونین کے ملازمیں کو دیگر صوبوں کے ملازمیں کی طرح بونس دیا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سابق حکومتوں کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے مقررین نے کہا کہ جو سرکاری محکموں کی نجکاری ہوئی ہے آج وہ تباہ وبرباد ہوچکے ہیں نجکاری سے حکومت کو بھی نقصانات ہوتے ہیں اور مزدور طبقہ بھی مشکلات سے دوچار ہوتا ہے حکومت کو چائیے کہ وہ واپڈا سمیت دیگر محکموں کی نجکاری کے بجائے مزدورں کی فلاح وبہبود کے اقدامات کرے تاکہ مزدورں کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں