کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کی بوگی میں آتشزدگی ،بوگی تباہ جل کرراکھ ہوگئی

جمعرات 10 جولائی 2014 18:53

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کی بوگی میں آتشزدگی ،بوگی تباہ جل کرراکھ ہوگئی

سبی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کی بوگی میں آتشزدگی کے باعث پوری بوگی جل کر تباہ ہوگئی ریلوے پولیس کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کو سبی ریلوے اسٹیشن سے ایک بوگی ساتھ لگانی تھی شنٹنگ کے دوران بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیاانجن ڈرائیور نے فوری طور پر حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے بوگی کو ٹرین سے الگ کردیا فوری طور پر واقع کی اطلاع فائر بریگیڈ اور ریلوے حکام کو دی گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز ریلوے پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا او رفائر بریگیڈ کے عملہ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے سے بوگی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ریلوے پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں