لہڑی میں سیکیورٹی اورڈاکوؤں کے درمیان چارگھنٹے فائرنگ،تحصیلدارشہید

ہفتہ 5 جولائی 2014 17:54

لہڑی میں سیکیورٹی اورڈاکوؤں کے درمیان چارگھنٹے فائرنگ،تحصیلدارشہید

سبی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) تحصیل لہڑی کے علاقے ریلو میاں میں لیویز فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان 4گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ تحصیلدار لہڑی میر غلام قادر رند فائرنگ سے شہید ہوگئے ڈاکوؤں کے گینگ کے سربراہ ریحان سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ اور پانچ مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے لیویز تھانہ سبی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی کے بی ایریا میں اکثر موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں ہوتی تھیں اس سلسلے میں ہماری ٹیموں نے معلومات حاصل کرلی ہے کہ سبی سے موٹر سائیکلیں چھین کر لہڑی کے علاقے ریلو میاں میں ملزمان نے اپنی پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں جہاں موٹر سائیکلیں چھین کر لے جائی جاتی ہیں اور ہمیں اطلاع ملی ہے کہ اس وقت ڈاکوؤں کے سربراہ سمیت گروہ کے تمام اراکین وہاں موجود ہیں جس پر لیویز فورس نے ڈاکوؤں کی پناہ گاہ پر چھاپہ مارا ڈاکوؤں نے لیویز فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا فائرنگ کے نتیجے میں تحصیلدار لہڑی میر غلام قادر رند شہید ہوگئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور نائب تحصیلدار بال بال بچ گئے فائرنگ کا سلسلہ 4گھنٹے تک جاری رہا فائرنگ کے تبادلے کے بعد گینگ کے سربراہ ریحان ڈومکی سمیت چھ ڈاکوؤں کو زندہ گرفتار کرلیا جبکہ کچھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جو جلد ہی گرفتار کرلیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن بلوچ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے شہید تحصلیدار غلام قادر رند کے لواحقین کیلئے تیس لاکھ روپے اور بیس لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ اور بیٹے کو نوکری دینے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں