سبی،ٹریفک پولیس کی کارروائی، درجن سے زائد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے چالان

بدھ 2 جولائی 2014 18:59

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) سبی میں غیر رجسٹر ڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے پہلے روزشہر میں مختلف مقامات پر ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو چالان کردیا گیا ان خیالات کا اظہار ٹریفک سارجنٹ پولیس میر لشکران گشکوری نے میڈیا کے نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سبی شہر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور کالے شیشے والی گاڑیاں رکھنے والوں کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو رجسٹرڈ کروائیں جبکہ کالے شیشے والی گاڑیوں کے مالکا ن رضاکارانہ طور پر اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے اتار دیں انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر نمبر پلیٹ لگائیں اور کاغذات اپنے ہمراہ رکھیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی انہیں چالان اور جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں