سبی،پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائی،ناجائزمنافع خوری پردکانداروں کو جرمانے

بدھ 2 جولائی 2014 18:57

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) سبی میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پرائس کنٹرول کمیٹی کی کاروائی درجنوں دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو جرمانے جبکہ سینکڑوں کو سرکاری نرخنامے پر فروخت کرنے کی تنبیہہ کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی میر رحمت اللہ گشکوری تحصیلدار سبی کی میڈیا سے بات چیت اس موقع پر نائب تحصیلدار نصیر ترین ،اسسٹنٹ کمشنر کے نمائیندے رحمت اللہ سومرو ،میونسپل کمیٹی کے نمائیندے ،سٹی پولیس ،اور ٹریفک پولیس کے نمائیندے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے پرائس کنٹرول کمیٹی نے سبی شہر کے مختلف بازار چاکر روڈ،لیاقت بازار، جناح روڈ ،اتم چند روڈ،نشترروڈ،بولان مارکیٹ،اللہ آباد،سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے درجنوں دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو گرانفروشی اورسرکاری نرخنامہ نمایاں آویزاں نہ کرنے پر جرمانہ کیا جبکہ سینکڑوں دکانداروں کو تنبہ کیا ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش پھل ،سبزی،و دیگر اشیاء سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں