سبی، تلی میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،13 اہلکار زخمی

پیر 10 فروری 2014 12:37

سبی، تلی میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،13 اہلکار زخمی

سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) سبی کے علاقے تلی کے قریب سڑک کنارے پر سکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی کی گاڑیوں کا ایک قافلہ سبی کے علاقے تلی کے قریب سے گزررہا تھا کہ سڑک کنارے پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا اور اس کی زد میں آکر تیرہ اہلکار زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سبی منتقل کردیاگیا،جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے،ترجمان ایف سی کے مطابق دھماکہ ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا،واقعہ کے بعد ایف سی اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں