سبی ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی نیٹو کنٹینر پر فائرنگ، ڈرائیور اور کلیز ہلاک، کنٹینر کو آگ لگا دی، ملزمان فرار

اتوار 9 فروری 2014 20:00

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) سبی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نیٹو کنٹینر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ڈرائیور اور کلیز کو ہلاک اور کنٹینر کو آگ لگا دیا ملزمان فرارلیویز نے جاعہ وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو سبی ہسپتال منتقل کردیا اور ملزمان کے گرفتاری کیلئے علاقے کے ناکہ بندی کردیا کنٹینر میں لگی آگ کیوجہ سے سبی اور کوئٹہ نیشنل ہائی ٹریفک کیلئے بندی کرکے متبادل راستے سے ٹریفک بحال کردیا گیا اتوار کے روز کراچی سے کوئٹہ آنیوالی کنٹینر پر سبی کے قریب لیمجی کے مقام پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ڈرائیور حاجی لعل محمد والد حاجی محمد عیسیٰ اور ان کے بیٹا شمس اللہ والد لعل محمد سکنہ چمن کو ہلاک اور کنٹینر کو آگ لگا دی اور ملزمان نامعلوم مقام کے طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں کو سبی ہسپتال ریفر کردیا اور ملزمان کے گرفتاری کیلئے علاقے کا مکمل ناکہ بندی کردی جبکہ کنٹینر میں آگ لگی آگ کے شعلے بلند ہونے کیوجہ سے سبی کوئٹہ نیشنل ہائی وے بند ہوگئے لیویز نے ٹریفک کو متبادل راستے سے بحال کردیئے اس سلسلے میں مزید بولان لیویز کاروائی کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں