سبی ، قیامت خیز گرمی سے 6افراد بے ہو،ش سینکڑوں پرندے ہلاک

اتوار 7 جولائی 2013 20:37

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7جولائی۔ 2013ء) سبی میں قیامت خیز گر سے 6افراد بے ہوش سینکڑوں پرندے ہلاک شہری گھروں میں محصور سبی سے لودشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے عوامی مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے گزشتہ ایک ہفتہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ہفتہ کے روز سبی و دیہی علاقوں میں جھلس دینے والی گرمی پڑنے کی وجہ سے کھیتوں میں کام کرنے والے 6افرادبے ہوشی کا شکار ہوئے جن کو اتبدائی طبی امداد کیلئے قریبی پرائیویٹ کلینکوں میں لے جایا گیا گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث دوپہر ایک بجے سے بند ہونے والی دکانین شام کو 8بجے کھلتی ہیں دن بھر جھلس دینے والی گرم لو سے لوگ بے حال ہوتے ہیں شہر وگلیاں سنساں ہوتی ہیں شدید گرمی کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور رہتے ہیں سبی میں گرمی کی شدت کے باعث برف ودیگر مشروبات کی مانگ میں اضافہ بھی ہوا جبکہ غیر معیاری مشروبات کی کھلے عام فروخت بھی جاری ہے جس کے باعث زیادہ تر بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں ڈاکٹر ز کے مطابق دھوپ میں نکلتے وقت سروں کوڈھاپ کر رکھا جائے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ سبی کی گرمی کو مدنظر رکھ کر سبی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں